#pakistanpeoplesparty

MOST RECENT

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے منی لانڈرنگ کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پ ناما جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے افسران کو عدالت نے نہیں بلکہ چودھری نثار علی خان نے شامل کیا تھا۔
سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست اور اومنی گروپ کے مالک انور مجید چاروں بیٹوں سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ جے آئی ٹی بنانے میں وقت ضائع نہیں کرنا، سارے اداروں کے سربراہان کو بلا لیتے ہیں کہ وہ نام دیں۔ انہوں نے کہا کہ پ ناما جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے ارکان کے متعلق علم نہیں تھا، گزشتہ سماعت کے بعد پتہ چلا کہ چودھری نثار علی خان کی بنائی گئی کمیٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نام شامل تھے، ہم نے جعلی اکاؤنٹس پر از خود نوٹس لیا ہے، اس کو سپروائز کرتے رہیں گے۔




#breakingnews #dunyanews #chiefjusticeofpakistan #saqibnisar #panamacase #dunyaupdates #dunyauploads #chnisar #chnisaralikhan #dunyaimages #politics #politicsinpakistan #politicalparty #securityforces #dunyamoments #nawazsharif #shehbazsharif #maryamnawaz #adyalajail #pmln #JIT #panamaverdict #fakeaccounts #asifalizardari #faryaltalpur #pakistanpeoplesparty #ppp
@pmlnoffical @shehbazsharif

Most Popular Instagram Hashtags